33 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹلگژری برانڈ کا چاکلیٹ بیگ وائرل

لگژری برانڈ کا چاکلیٹ بیگ وائرل


لگژری برانڈ لوئی ویٹون کا 25 ہزار روپے مالیت کا چاکلیٹ بیگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 دنیا بھر میں فیشن کی علامت تصور کیے جانے والے مشہور لگژری برانڈ لوئی ویٹون Louis Vuitton نے ایک انوکھی اور حیرت انگیز پراڈکٹ متعارف کروائی ہے جو ناصرف دیکھنے میں ایک اعلیٰ معیار کا بیگ لگتی ہے بلکہ حقیقت میں چاکلیٹ سے تیار کیا گیا ایک خوردنی بیگ ہے۔

 اس چاکلیٹ بیگ کی قیمت 225 یورو (تقریباً 25 ہزار 500 پاکستانی روپے) ہے، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

یہ چاکلیٹ بیگ معروف فوڈ ولاگر کارمی سیلیٹو نے پیرس سے خرید کر اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں پیش کیا ہے۔

 ویڈیو میں کارمی نے بتایا ہے کہ یہ چاکلیٹ بیگ صرف پیرس میں دستیاب ہے، اس لیے میں خاص طور پر وہاں گیا تاکہ اسے حاصل کر سکوں۔

کارمی نے کہا کہ یہ بیگ Louis Vuitton کے مشہور ایگ بیگ سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے، جسے ماکسیم فریڈرک نامی پیسٹری شیف نے تخلیق کیا ہے۔

 یہ چاکلیٹ بیگ 70 فیصد ڈارک چاکلیٹ اور 40 فیصد ملک چاکلیٹ سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس پر برانڈ کا آئیکونک مونوگرام بھی موجود ہے۔

کارمی سیلیٹو کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا ہے، لیکن صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر تنقید کی ہے، کچھ نے اسے فنکاری کا شاہ کار قرار دیا ہے جبکہ بیشتر نے اسے ایک غیر ضروری فضول خرچی قرار دیا ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسے صرف اس لیے خرید سکتے ہیں کہ وہ چاکلیٹ کے دیوانے ہیں، لیکن انہوں نے پھر بھی قیمت کو غیر معقول قرار دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات