پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کر رہے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 اوورز میں 4 وکٹ پر 57 رنز بنائے ہیں، کپتان سعود شکیل 6، فن ایلن صفر، رائلی روسو 10 اور مارک چیپمین 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
کوشل مینڈس 30 اور حسن نواز 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
کراچی کنگز کے حسن علی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 جبکہ عباس آفریدی نے 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔
کراچی کنگز کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شان مسعود، محمد نبی، فواد علی، میر حمزہ اور حسن علی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں رائلی روسو، کوشل مینڈس، حسن نواز، فن ایلن، مارک چیپمین، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد اور ابرار احمد شامل ہیں۔