25 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں اسرائیلی کی سفاکیت جاری، آج مزید 78 فلسطینیوں کو شہید...

غزہ میں اسرائیلی کی سفاکیت جاری، آج مزید 78 فلسطینیوں کو شہید کر دیا


فائل فوٹو۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں فوجی بربریت جاری رکھتے ہوئے 24 گھنٹوں میں مزید 78 فلسطینیوں کو بمباری کرکے شہید کردیا۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں 84 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 6 شہداء کی لاشیں تباہ شدہ ملبوں سے نکالی گئی ہیں۔ 

اس کے علاوہ 168 فلسطینی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے۔ 

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ پٹی پر شروع ہونے والے اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 51 ہزار 439 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ان میں 2 ہزار 62 فلسطینی 18 مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فورسز کے حملوں کے دوران شہید ہوئے۔ جبکہ 1 لاکھ 17 ہزار 416 زخمی ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات