(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر معمولی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخرروز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 659 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 679 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے مسافروں کوخوشخبری سنادی
گزشتہ روز پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی ، جس کے باعث انڈیکس دو ہزار پوائنٹس سے زیادہ گر گیا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 7 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 281 روپے کا ہو گیا۔