41 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشہری کا جرمنی سے حج کیلئے سائیکل پر 6ہزار کلومیٹرکے سفر کا...

شہری کا جرمنی سے حج کیلئے سائیکل پر 6ہزار کلومیٹرکے سفر کا آغاز 



(ویب ڈیسک) ترکیہ کے مہم جو نے جرمنی سے سعودی عرب کے لیے سائیکل پراپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔ وہ 6 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مملکت پہنچیں گے۔
  ترکیہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ بوراک اوزترک نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بتایا کہ ’وہ فریضہ حج ادا کرنے کے لیے حج ایام سے قبل مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے،بوراک اوزترک جو اس وقت جرمنی میں مقیم ہیں اپنے سفر کے پہلے مرحلے میں آسٹریا پہنچیں گے جہاں سے سلووینیا، کروشیا، سربیا، کوسوو، شمالی مقدونیہ، یونان، ترکیہ، شام اور اردن سے ہوتے ہوئے مملکت میں داخل ہوں گے،مہم جو سائیکل سوار نے مکہ مکرمہ پہنچنے کی حتمی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا ’یقینی طور پر حج ایام سے قبل وہ مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے تاکہ فریضہ حج ادا کرسکیں،انہوں نے کہا کہ ’اس سفر کا ارادہ وہ پچھلے 2 برس سے کررہے تھے تاہم خانگی حالات کی وجہ سے اس پر عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔‘
اپنے سفر کے حوالے سے انہوں نے تمام قانونی امور بھی مکمل کرلیے ہیں تاکہ سفر کے دوران آنے والے ممالک سے گزرنے کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف سےجاتی امرا میں ملاقات



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات