تہران (اے ایف پی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو کہا کہ وہ اپنے ملک کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لئےجرمنی، فرانس اور برطانیہ کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں،ان کا کہنا ہے کہ گیند اب تینوں یورپی ممالک کے کورٹ میں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ “نہ صرف جوہری مسئلے پر، بلکہ ہر اُس شعبے پر بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں جو باہمی دلچسپی اور تشویش کا باعث ہیں۔ تہران نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دشمن امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کئے ہیں، مسقط اور روم میں ثالثی مذاکرات کے دو دور میں حصہ لیا ہے، اور تیسرا دور ہفتہ کو عمانی دارالحکومت میں واپس ہونے والا ہے۔