26 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومخاص رپورٹافسوسناک خبر!مزدہ گاڑی کھائی میں جا گریبڑی تعداد میں ہلاکتیں

افسوسناک خبر!مزدہ گاڑی کھائی میں جا گریبڑی تعداد میں ہلاکتیں



(24نیوز ) جامشورو کے علاقے تھانہ بولا خان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مزدہ گاڑی الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں16  افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 17 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کولہی برادری سے ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوع پر روانہ کر دی گئیں،پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید ہلاکتوں کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سڑکوں کی خستہ حالی اور تیز رفتاری ممکنہ طور پر حادثے کا سبب ہو سکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فورسز کی شمالی و جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد واصل جہنم 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات