26 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹافسوسناک خبرشہری زیادہ پانی پینے سے جان کی بازی ہار گیا

افسوسناک خبرشہری زیادہ پانی پینے سے جان کی بازی ہار گیا



(24نیوز )پانی مثل آب حیات ہے مگر اس کی زیادتی انسان کو ہلاک بھی کر سکتی ہے، پچھلے ہفتے ڈبلن،آئرلینڈ کا باسی 59 سالہ سین اوڈنیل اپنا چیک اپ کرانے ہسپتال گیا۔

طبی عملے نے اسے کافی پانی پینے کو کہا،سین چھ گلاس پی گیا، جلد اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور اچانک ہارٹ اٹیک نے اسے اگلے جہان پہنچا دیا۔

ڈاکٹر کہتے ہیں ایک وقت میں پانچ چھ گلاس پانی یا کوئی مائع ہرگز نہ پئیں، وجہ یہ کہ پانی کی زیادتی سے خون میں سوڈیم کی کمی ہو جاتی ہے، اس عالم میں پانی دماغ میں پہنچ کر اسے پْھلانے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹار فاسٹ باؤلر نے بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا

چونکہ دماغ سخت کھوپڑی میں مقید ہوتا ہے، لہذا مذید نہ پھول پائے تو پورے جسم کو تشنج زدہ کر ڈالتا ہے۔اسی عالم میں ہارٹ اٹیک یا فالج انسان پہ حملہ کرتا ہے۔ یہ حالت طبی اصطلاح میں ’’Hyponatremia‘‘کہلاتی ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق مارشل آرٹس کے مشہور اداکار بروس لی کی موت بھی اسی حالت سے ہوئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات