(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں لاہور قلندر کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور قلندر کے ابتدائی چار کھلاڑی بہت کم سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے، اوپننگ بلے باز فخر زمان 8 گیندوں پر 10 سکور کر کے آوٹ ہوئے۔
آصف علی 6 گیندوں پر 5 سکور کر کے پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔
ڈیرل مچل نے تین گیندوں پر دو رنز کی اننگز کھیلی، سیم بلنگ اور شاہین آفریدی وکٹ پر موجود ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 16 رنز دے کر 2 جبکہ الزری جوزف نے 10 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10: محمد رضوان اور کولن منرو پر بھاری جرمانہ