29 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومتجارتی خبریں2024 کے دوران  مجموعی معاشی حالات میں خاصی بہتری آئیجائزہ رپورٹ

2024 کے دوران  مجموعی معاشی حالات میں خاصی بہتری آئیجائزہ رپورٹ



(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی استحکام کا جائزہ برائے سال 2024 جاری کردی ۔

مرکزی بینک کے مطابق 2024 کے دوران  مجموعی معاشی حالات میں خاصی بہتری آئی۔مالیاتی صورتحال میں بہتری، روپیہ اور ڈالر کی مستحکم مساوات، معاشی سرگرمی میں اضافے اور بیرونی کھاتے کے توازن میں بہتری  سے ہوتی ہے۔ معاشی  ماحول میں تبدیلی کے ساتھ مالی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ بھی کم ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق بینکاری کے شعبے  نے مستحکم کارکردگی دکھائی اور اپنی مالی مضبوطی برقرار رکھی۔ بینکوں کی بیلنس شیٹ میں 2024کے دوران 15.8 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مالی شعبہ بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں مالی مارکیٹ کے انفراسٹرکچر سمیت مالی شعبے کے مختلف اجزا کی کارکردگی خطرات  کی جانچ کو پیش کیا گیا۔کارپوریٹ شعبے  کی مالی صحت کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اثاثوں میں توسیع سرمایہ کاری اور قرضوں دونوں کی وجہ سے ہوئی نجی شعبے کے قرضوں میں مستحکم بحالی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات