29 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوآبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

آبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج


اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔

شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر اس خطے میں جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پوری دنیا کو مسئلہ ہوگا، انڈیا نے پہلگام میں جو آپریشن کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے غلط الزام لگا پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، پاکستان میں انڈین دہشتگردی کا ثبوت کلبھوشن کی صور ت میں موجود ہے۔

شرکا نے کہا کہ انڈیا کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم منہ توڑ جواب دیں گے، تم اگر پانی بند کرو گے تو ہم تہماری سانسیں بند کریں گے، پھر ان دریاؤں میں خون بہے گا۔

شرکا نے کہا کہ ہمیں بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات