38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکشمیری طلبہ پر حملے، اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ

کشمیری طلبہ پر حملے، اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ


—فائل فوٹو 

کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت بھر میں کشمیری طلبہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بھارتی ریاستوں  اتر اکھنڈ، اتر پردیش، ہما چل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ناصر کھوہامی نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش کی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دروازے توڑے جانے کے بعد کشمیری طلباء کو ہراساں کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریاست ہماچل پردیش کی یونیورسٹی میں کشمیری طلبہ پر حملہ بھی کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات