38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومتجارتی خبریںاے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا...

اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان


—فائل فوٹو

ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کے لیے 33 کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان کر دیا۔

اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ برائے 2024ء میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام سے 9.3 ملین افراد مستفید ہوں گے۔

پروگرام میں غریب خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں، نئی مالی معاونت سے گھریلو غربت کی امداد کی بہتر نشاندہی کی جائے گی، بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لیے مشروط نقد منتقلی فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آفت زدہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کے لیے صحت اور غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا۔

بینک  نے کہا ہے کہ وسطی اور مغربی ایشیاء کو اب بھی ترقیاتی تفاوت اور سماجی بہبود کے چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان، کرغزستان اور پاکستان کو بلند غربت اور خدمات تک محدود رسائی جیسے مسائل درپیش ہیں۔

اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال اپنے وسائل سے رکن ممالک کے لیے 24 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی فنانسگ مہیا کی، توانائی اور ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے، سماجی تحفظ، صحت، تعلیم کے شعبے میں بہتر خدمات کے لیے نجی شعبے کی مدد کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی نے نجی شعبے کے ذریعے نوکریاں پیدا کرنےکے لیے 4 ارب 80 کروڑ ڈالرز فراہم کیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات