38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکراچی میں گرمی مہوش حیات کو کام سے نہ روک سکی

کراچی میں گرمی مہوش حیات کو کام سے نہ روک سکی


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی کے موسم نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ مہوش حیات کو بھی پریشان کر دیا۔

شہرِ قائد ان دنوں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے مہوش حیات نے بھی اپنا حال احوال شیئر کیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے سفر کے دوران اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں شکایت نہیں کر رہی، میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔

مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی مصروفیات، تصاویر، کام اور شوٹنگ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ادکارہ کی اس بات کو ان کے مداح بھی خوب پسند کرتے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے مداحوں کو ان کی نجی زندگی اور پروفیشنل کام کے بارے میں بھی آگاہی ملتی رہتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات