38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینیڈا کے وفاقی انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدوار

کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدوار


— جنگ فوٹو

کینیڈا کے 28 اپریل کو ہونے والے وفاقی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ 

اس بار پاکستانی نژاد امیدواروں نے اپنی تعداد سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 

لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے 15 پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، ان میں سے 5 امیدوار سلمیٰ زاہد، اقراء خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور اس بار بھی ان کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔ 

لبرل پارٹی کے دوسرے پاکستانی نژاد امیدواروں میں اسلم رانا، مبارک احمد، حفیظ ملک، ذیشان خان، شہناز منیر، غضنفر تارڑ، ایاز بنگش، عزیز میاں، گل خان اور نجم نقوی نمایاں ہیں۔ 

کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا سے 3 پاکستانی امیدوار محمد اسحاق، ندیم اکبر اور ٹم اقبال الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) سے پاکستانی نژاد امیدوار خاور حسین، محمد ریاض ساہی، آفتاب قریشی، سمیر قریشی، احمد خان، روبی زمان، نوید احمد، ضیغم جاوید اور دیگر سیاسی میدان میں اُتر رہے ہیں۔ 

کینیڈا میں سنٹرسٹ پارٹی کے نام ایک سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے جس کے بیشتر امیدواروں کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے، اس سیاسی جماعت کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور ان کی صاحبزادی زینب رانا کینیڈا کے تمام امیدواروں میں کم عمر ترین اور گریڈ 12 کی طالبہ ہیں۔ 

گرین پارٹی آف کینیڈا سے طالبہ افراء بیگ سمیت 3 پاکستانی امیدوار، کمیونسٹ پارٹی سے 1 امیدوار سلمان ظفر جبکہ 5 پاکستانی نژاد امیدوار آزاد حیثیت سے سیاسی زور آزمائی کر رہے ہیں۔ 

ان کے علاوہ نجیب بٹ پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات