38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’ہم آپ کے ہیں کون؟‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری، کیا سلمان...

’ہم آپ کے ہیں کون؟‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری، کیا سلمان اور مادھوری اداکاری کے جوہر دکھائینگے؟


— فائل فوٹو

90 کی دہائی کی مشہور بالی ووڈ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون؟‘ کے ہدایت کار سورج برجاتیا نے کلاسک فلم کے سیکوئل کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلاسک فلم ’ہم آپ کے ہیں کون؟‘ کے سیکوئل کے حوالے سے خبریں زیرِ گردش ہیں۔

اب فلم کے ہدایت کار نے اس حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے فلم کی مرکزی جوڑی اداکار سلمان خان اور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ہدایت کار کا کہنا ہے کہ اگر میں ہم آپ کے ہیں کون؟ کا سیکوئل بناؤں گا تو اس میں اپنے قریبی دوست سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ نہیں کروں گا بلکہ نئے اداکاروں کو لیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں نئی کاسٹ ہو گی، اگر کسی فلم میں سلمان اور مادھوری کے مطابق کرداروں کے ساتھ اچھا اسکرپٹ ہو تو میں ان کے ساتھ کام کروں گا، میں ہمیشہ سے یہ مانتا ہوں کہ اچھا اسکرپٹ کسی بھی اسٹار سے بڑا ہوتا ہے اور ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد آپ کو ایک اسٹار سے زیادہ اچھی فلم پر بھروسہ ہوتا ہے۔

سورج برجاتیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں سلمان خان کے ساتھ ایک نئی فلم پر کام کر رہا ہوں لیکن اس میں وقت لگے گا کیونکہ مجھے ایسے اسکرپٹ کا انتظار ہے جو اداکار کی موجودہ عمر کے لیے موزوں ہو۔

انہوں نے کہا کہ سلمان ہمیشہ فلم کو ستاروں سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، اگر میں کسی اور کے ساتھ فلم بنانا چاہوں تو وہ سپورٹ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج برجاتیا ان دنوں ایوشمان کھرانہ کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ کی تیاری کر رہے ہی، جسے 2026ء میں ریلیز کیا جائے گا۔

سورج برجاتیا میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون اور پریم رتن دھن پائیو جیسی فلمیں پروڈیوس کر چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات