38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاے آر رحمٰن نے طلاق سے متعلق عوامی رویے پر کھل کر...

اے آر رحمٰن نے طلاق سے متعلق عوامی رویے پر کھل کر بات کر دی


اے آر رحمٰن — فائل فوٹو

بھارتی معروف گلوکار اے آر رحمٰن اور سائرہ بانو نے گزشتہ سال نومبر میں طلاق کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں کی نجی زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے اعلان کے مہنیوں بعد اب اے آر رحمٰن نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے اور اس حوالے سے میڈیا اور عوامی رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی کو خود عوامی کیا ہے، تو جب ہماری زندگی عوامی ہو گی تو ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرے گا، چاہے دنیا کا کوئی امیر انسان ہو یا پھر خدا ہی کیوں نہ ہو عوام ان کے بارے میں بھی باتیں کرتے ہیں تو پھر میں کون ہوتا ہوں؟

گلوکار کے مطابق جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں وہ بھی ہمارے اپنے ہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی کے بارے میں کچھ کہوں گا تو کوئی میرے بارے میں کچھ نہ کچھ کہے گا اور ہم بطور بھارتی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کسی کو بھی کسی کی ماں، بہن یا بیٹی کے بارے میں غیر ضروری باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ ہر ایک کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی ہوتی ہے۔

اے آر رحمٰن نے کہا کہ جب کوئی ایسی بات کہتا ہے جس سے تکلیف ہو تو میں اس کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا اسے معاف کر دے اور اس کی رہنمائی کرے۔

واضح رہے کہ اے آر رحمٰن نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی سائرہ بانو سے تقریباً 30 سالہ شادی کو طلاق پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات