40 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجیول تھیف کے کو اسٹار کی سیف علی خان کی تعریف

جیول تھیف کے کو اسٹار کی سیف علی خان کی تعریف


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی تھرلر فلم جیول تھیف کی ریلیز قریب ہے، کو اسٹار جے دیپ اہلاوت نے اس میں سیف علی خان کی اداکاری کو خوب سراہا ہے۔

نیٹ فلکس پر 25 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم جیول تھیف شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہے، یہ ایک تھرلر ہائیسٹ فلم ہے، جس میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت، کنال کپور اور نکتہ دتہ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کے ٹریلر اور پوسٹرز نے پہلے ہی سنسنی خیز ماحول پیدا کر دیا ہے، جبکہ فلم کا پہلا گانا جادو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، خاص طور پر جے دیپ اہلاوت کے دلکش ڈانس مووز نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ایک خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے جے دیپ اہلاوت نے سیف علی خان کی بطور اداکار تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مزاح اور سادگی قابلِ داد ہے، سیف میں یہ خوبی ہے کہ وہ گہرے موضوعات سے مزاحیہ باتوں کی طرف باآسانی جا سکتے ہیں، وہ چیزوں کو پیچیدہ نہیں بناتے، تیاری ضرور کرتے ہیں لیکن پھر موقع پر خود کو بہاؤ کے ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، یہ ایک بہت نایاب خوبی ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں سیف علی خان ایک پرکشش چور کے کردار میں نظر آئیں گے جو اپنی ہوشیاری اور انداز سے سب کو چکمہ دیتا ہے، جبکہ جے دیپ اہلاوت راجن اولکھ کے روپ میں ایک ذہین اور خطرناک مافیا باس کا کردار نبھا رہے ہیں۔

کہانی افریقی ریڈ سن جواہر کی تلاش اور اس کی دوڑ کے گرد گھومتی ہے، جو ہر کردار کو ایک نیا رخ دکھاتی ہے۔

کچھ روز قبل فلم کے گانے جادو کی شوٹنگ کے دوران ایک بی ٹی ایس ویڈیو (Behind The Scenes) ایک فین پیج پر شیئر کی گئی، جس میں اداکاروں کی کیمسٹری دیکھنے لائق تھی، اس ویڈیو کے بعد مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات