(ویب ڈیسک)کینیڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ ہرسمرت رندھاوا نامی طالبہ بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران ایک کار سوار نے فائرنگ کر دی،ہرسمرت رندھاوا اونٹاریو کے موہاک کالج کی طالبہ تھی۔
21 سالہ ہرسمرت رندھاوا نامی طالبہ
پولیس نے واقعے میں طالبہ کی موت کو اندھی گولی کا نتیجہ اور طالبہ کو بے گناہ راہ گیر قرار دیا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی قونصلیٹ کے مطابق 2 کار سواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا،اس موقع پر طالبہ کو سینے میں گولی لگی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔