38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کا 100 فیصد ریکارڈ برقرار، سلطانز کو...

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کا 100 فیصد ریکارڈ برقرار، سلطانز کو سات وکٹ سے شکست


کراچی (اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ ٹین میں مسلسل پانچویں کامیابی کیساتھ 100فیصدر ریکارڈ برقرار رکھا۔ملتان سلطانز کو سات وکٹ سے ہراکر پلے آف کیلئے اپنے امکانات روشن کر لئے ہیں۔ ملتان کی پانچویں میچ میں چوتھی شکست نے اگلے مرحلے تک رسائی مشکل بنادی ہے۔ آندریز ہا ؤس نے 45گیندوں پر 6چوکے اور 5 چھکے کی مدد سے 80 رنز ناٹ آؤٹ اور کولن منرونے 28گیندوں پر2چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے45رنز بناکر میچ کو یکطرفہ کردیا۔ بدھ کی شب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹ پر168 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان رضوان اور یاسر خان نے ٹیم کو51 رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا۔ یاسر خان 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 3 چوکوں کی مدد سے36 رنز بناکر شاداب خان کی پی ایس ایل مقابلوں میں100 ویں وکٹ بنے۔اس فہرست میں حسن علی ( 118 )، وہاب ریاض ( 113 ) اور شاہین آفریدی ( 109 ) بھی شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کیلئے عثمان خان نے 40گیندوں پر 61 رنز اسکور کیے جس میں4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ مائیکل بریسویل 9، افتخار احمد 10رنز بناسکے۔ کامران غلام ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13اور کرس جارڈن6رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں ملتان سلطانز کو تیسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان کی اہم وکٹ مل گئی جو 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بناکر عبید شاہ کا شکار بنے ۔لیکن کولن منرو اور آندریز ہاؤس نے 81رنز جوڑ ے ۔ منرو بریسویل کی وکٹ بنے ۔ محمد نواز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے21رنز پر بناکر جارڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات