38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ پرکشش بنانے کیلئے پی سی بی نے کمیٹی بنادی

ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ پرکشش بنانے کیلئے پی سی بی نے کمیٹی بنادی


کراچی(عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کو پر کشش بنانےکیلئے بدھ کو ایک اصلاحاتی کمیٹی بنائی ہے جسے پانچ دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی میں عاقب جاوید اور وہاب ریاض بھی شامل ہیں جن کے فیصلوں پر سابق کرکٹرز تنقید کرتے رہے ہیں۔ وہاب ریاض چیف سلیکٹر اور منیجر جبکہ عاقب جاوید سلیکٹر اور ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ جنگ کے پاس موجود پی سی بی کے لیٹر کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں چیئرمین کے ایڈوائزر بلال افضل، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، ڈائر یکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض، رکن قومی سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید اور صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ایسے وقت میں بنائی گئی ہے جب ڈومیسٹک ڈھانچے پر تنقید ہورہی ہے ۔ گذشتہ سال قومی انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ ایک دن بعد ختم کردیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات