(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں یورو کی قیمت میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 280.56 روپے سے کم ہوکر 280.47 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ برآمدات اور ترسیلات زر کی مد میں ڈالر کی آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے اضافے سے 282.10 روپے ،یورو 8.16 روپے مہنگا ہوکر 319.39 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 4.43 روپے مہنگا ہوکر 368 روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے مہنگا ہوکر 76.98 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے مہنگا ہوکر 75.18 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، نیا ریکارڈ قائم ہو گیا