33 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا



(وسیم احمد)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور  آئی سی سی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

 لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن  نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی بولرز فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آل راؤنڈکارکردگی پرکپتان فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

خیال رہےکہ  پاکستان ویمن ٹیم نےتھائی لینڈ ویمن کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات