24 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومتجارتی خبریںپیٹرول اور ڈیزل پر5فیصد کاربن لیوی عائد ہونے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل پر5فیصد کاربن لیوی عائد ہونے کا امکان



(ویب ڈیسک)آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری اوردیگر معاملات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایاجارہا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم سے متعدد نئے ٹیکس اقدامات اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر بات چیت ہو گی،آئی ایم ایف تکنیکی وفد سے مذاکرات میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ٹیکس مراعات پر حتمی فیصلہ ہوگا، آئی ایم ایف نے خصوصی اقتصادی زون اور برآمدی شعبے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کر رکھی ہے، موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کو حاصل مراعات 2035 تک ختم ہوں گی، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کا فیصلہ متوقع ہے، اگر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا تو اسے فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار : ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ بھی کیے جانے کا امکان ہے، الیکٹرک کاڑیوں کو مراعات قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-30 کے تحت دی جائیں گی،الیکٹرک گاڑیوں کی مجوزہ پالیسی کے تحت ملک میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز سمیت مختلف شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات