24 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںامریکی نائب صدر نے ٹرافی دو ٹکڑے کر دی

امریکی نائب صدر نے ٹرافی دو ٹکڑے کر دی



(24 نیوز)امریکی ریاست اوہایو کی فٹبال ٹیم کی وائٹ ہاؤس آمد پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اوہایو کی فٹبال ٹیم کی نیشنل چیمپئن شپ میں کامیابی کے جشن میں منعقد کی گئی تقریب میں جب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نیشنل چیمپئن شپ کی ٹرافی اُٹھانے لگے تو ٹرافی کا اُوپر والا حصّہ الگ ہو گیا اور نیچے والا حصّہ ان کے ہاتھ سے چُھٹ کر گر گیا۔

مزید پڑھیں:PSL :بابر اعظم کو کراچی کنگز نے کیوں نکالا؟

دراصل جے ڈی وینس کو ٹرافی اُٹھاتے ہوئے یہ معلوم نہیں تھا کہ ٹرافی کا نیچے والا حصّہ اوپر والے حصّے سے الگ ہوسکتا ہے اس لیے غلطی سے ٹرافی کا نیچے والا حصّہ الگ ہو کر ان کے ہاتھ سے نیچے گر گیا۔

اس موقع پر نائب امریکی صدر کے ساتھ کھڑے اوہایو فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نے آگے بڑھ کر ٹرافی کو سنبھالنے میں ان کی مدد کی۔

جے ڈی وینس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات