24 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومتعلیم اور صحتوزیر اعلیٰ پنجاب کا میو ہسپتال دورہ،پی ایم اے کی ایم ایس...

وزیر اعلیٰ پنجاب کا میو ہسپتال دورہ،پی ایم اے کی ایم ایس کیساتھ ہتک آمیز رویے پر شدید مذمت



لاہور (24 نیوز ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)لاہور کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے میو ہسپتال کے دورے کے دوران ایم ایس کے ساتھ کیے گئے ہتک آمیز رویے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایم ایس کو عہدے سے ہٹانے کا حکم اور ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ ناقابل قبول ہے۔
 ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں عہدیداران نے کہا کہ محترمہ وزیراعلیٰ کی طرف سے ڈاکٹروں کے ساتھ جو توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا وہ تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں کو نااہل بیوروکریسی کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے نہ کہ مریض یا ڈاکٹروں کی نظروں سے۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال مختلف ادویات ساز کمپنیوں کا 3.2 ارب کا مقروض ہے جس کی وجہ بیورکریسی کی طرف سے فنڈز جاری نہ کرنا ہے۔ اور موجودہ جاری کردہ حصہ صرف 2 کروڑ تھا۔ جلد بازی اور زمینی حقائق کے جانے بغیر میں شروع کیے گئے منصوبے پیسے کا ضیاع ہیں۔  منصوبہ بندی میں شامل نااہل بیوروکریسی، اہم آسامیوں پر قریبی عزیزوں کی تقرری اور صحت کی بدترین نجکاری کی وجہ سے صحت کے دونوں محکمے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ سینئر طبی ماہرین کو گرفتاری کی دھمکیاں مرتے ہوئے صحت کے شعبے کے تابوت میں آخری کیل ہے۔
 پی ایم اے لاہور کے عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا میو ہسپتال کے ایم ایس کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ تھا۔ ایک منتخب نمائندے کو ایک سرکاری ملازم کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایم ایس کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی حق نہیں ہے، یہ فیصلہ محکمہ صحت کو کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایم ایس کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی حق نہیں ہے، یہ فیصلہ محکمہ صحت کو کرنا چاہیے۔
    عہدیداران نے مزید کہا کہ پی ایم اے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے وقار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس گروپ سے نکالنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایڈمن کو قتل کردیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات