24 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومخاص رپورٹعلیزے شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی وائرلسوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ...

علیزے شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی وائرلسوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا


(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو نازیبا اشارے سے جواب دے دیا ۔

خوبرواداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیاہے۔

ویڈیومیں علیزے شاہ کودیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے دیکھاجاسکتاہے،علیزے شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھی رہ لیا، اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب میری بس ہوگئی ہے لہٰذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں۔

علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی اداکیاہے اور کہا کہ میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب بھی پیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پراپ لوڈکرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ اور گوہر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کب؟ 

اداکارہ کو اس حالیہ ویڈیو پر بھی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لحاظ اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات