24 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومجرم و سزاکورنگی میں ڈاکو شہری سے 25 لاکھ لیکر فرار فائرنگ سے سکیورٹی...

کورنگی میں ڈاکو شہری سے 25 لاکھ لیکر فرار فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق



(24نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روزپولٹری کا کاروبار کرنے والا شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے نکلا تھا، کورنگی نمبر 6 میں بڑے ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کار میں موجود سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے جب کہ سکیورٹی گارڈ  سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوگیا جو دوران علاج چل بسا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات