بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے حاملہ اہلیہ کیارا ایڈوانی کی گاڑی گھیر لینے پر صحافیوں پر غصہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے کیارا ایڈوانی کی گاڑی کے گرد جمع فوٹو جرنلسٹس کو ڈانٹا اور پیچھے ہٹنے اور تمیز سے پیش آنے کا کہا۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے صحافیوں سے گھری گاڑی کے دوران اپنی اہلیہ کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا نے فروری 2023ء میں شادی کی ،جن کے یہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، جوڑے نے فروری میں مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔
پوسٹ میں جوڑے نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں وہ جرابوں کے جوڑے تھامے ہوئے نظر آرہے تھے، کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد ہی آنے والا ہے‘۔