26 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاداکاری کا جنون, بھارتی نوجوان نے مکیش امبانی کی ملازمت چھوڑ دی

اداکاری کا جنون, بھارتی نوجوان نے مکیش امبانی کی ملازمت چھوڑ دی



(24 نیوز)جنون اور عشق وہ جذبات ہیں جو کسی بھی شخص کو بڑے سے بڑا فیصلہ لینے میں بھی زرا بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہونے دیتے،ایسی ہی کچھ کہانی بھارت کے ایک نوجوان پراتیک گاندھی کی ہے جس نے اپنے شوق، جنون اور عشق کے لیے نفع نقصان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ لیا تھا۔

پراتیک گاندھی فلموں میں کام کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انھوں نے مکیش امبانی کے یہاں 25 لاکھ روپے کی ملازمت کو ٹھکرا دیا،پراتیک گاندھی نے سب سے پہلے 2006 میں برٹش انڈین فلم میں کام کیا تھا اور اگلے ہی برس 2007 میں فلم 68 پیجز سے بالی وڈ میں انٹری دی۔

اداکار پراتیک نے چند برسوں کے دوران ہی گجراتی سنیما میں اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان بنالی،پراتیک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’رانگ سائیڈ راجو‘ کی ریلیز سے چند ہفتے قبل ملازمت چھوڑنا پڑی تھی۔

اداکار پراتیک نے مزید بتائیا کہ حالانکہ اس وقت میرے والد کا کینسر کا علاج بھی چل رہا تھا لیکن میں نے سوچ لیا تھا کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل یا ختم نہیں کر سکتا،حکومتی ذرائع 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات