26 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومجرم و سزاخاندان کے قتل اور سکول حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں...

خاندان کے قتل اور سکول حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 49 سال قید کی سزا



(ویب ڈیسک) برطانوی نکولس پروسپیر   کو اپنی ماں اور2چھوٹے بہن بھائیوں کو قتل اور سکول پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 49 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بدھ کے روز لوٹن کراؤن کورٹ میں ہونے والی سزا کے دوران جسٹس بوبی چیما-گرب نے کہا کہ انہوں نے نکولس پروسپیر کو مکمل عمر قید کی سزا دینے پر غور کیا تھا لیکن اس کے عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے( شوٹنگ کے وقت 18 سال کا تھا)   اور اس کے گناہ قبول کرنے کی وجہ سے یہ فیصلہ نہیں کیا۔

پچھلے ماہ پروسپیر نے عدالت میں اپنے گناہ کا اعتراف کیا تھا جس میں اس نے اپنی ماں جولینا فالکن (48 سال)، اپنی 13 سالہ بہن جیسل پروسپیر اور 16 سالہ بھائی کائل پروسپیر کو 13 ستمبر کو اپنے اپارٹمنٹ میں لُوٹن، بیڈفورڈشائر میں قتل کیا تھا۔

جج نے کہا کہ پروسپیر کا ارادہ امریکی  سکول کی مشہور خونریزیوں جیسے سینڈی ہُک (دسمبر 2012) اور ورجینیا ٹیک (اپریل 2007) کو نقل کرنے اور ان سے آگے بڑھنے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بلغاریہ کی ٹیم کی سابق کھلاڑی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ وہ حقیقت میں زندہ ہیں



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات