(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، عثمان خان نے 40 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی،محمد رضوان نے 36 اور یاسر خان نے 29 سکور کیے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیتا ،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطان کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گرئی، یاسرخان 17 گیندوں پر 29 رنز بناکر آوت ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان اور عثمان خان اس وقت کریز پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل 10 میں اب تک فتح سے محروم رہی تھی، تاہم گزشتہ روز اپنے ہوم اسٹیڈیم میں انہوں نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔
ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی جب کہ تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے 120 رنز سے شکست دی۔
دوسری جانب، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور اسے چاروں میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔