ایل او سی پر سر جیور میں 23 اپریل کو 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ نکلا۔
سر جیور کے علاقہ مکینوں کے مطابق وہ صدیوں سے یہاں کے رہائشی ہیں اور مال مویشی چراتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ علاقے کے 2 رہائشی ایل او سی کے قریب مویشی ڈھونڈنے گئے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ دونوں نہتے افراد کو بھارتی فوج نے دہشت گرد کہہ کر شہید کر دیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ملک فاروق اور محمد دین کی عمریں 50 سے 60 سال کے درمیان تھیں۔