29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقبوضہ کشمیر:عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن مسترد کر دیا مودی کے...

مقبوضہ کشمیر:عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن مسترد کر دیا مودی کے خلاف نعرے بازی


(احمد منصور)مقبوضہ کشمیر کی عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن مسترد کر دیا ،کشمیری عوام مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی۔پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا منفی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار خود ہی دہشتگرد حملے کرواتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ  آئے دن فوجیوں اور سویلینز کا مارا جانا ہماری برداشت سے باہر ہے، 

مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی  کی گئی،لوگوں نے’’امیت شاہ مردہ آباد، نریندر مودی مردہ آباد ‘‘کے نعرے لگائے۔

ویڈیو سکرین پکچر۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو یکسر مسترد کر دیا، کشمیری عوام بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور کشمیری نوجوان “گوڈی میڈیا ہائے ہائے”  کے نعرے بلند کرتے رہے۔

 ذرائع کےمطابق بھارتی میڈیا نمائندوں کو کشمیری عوام کے سامنے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا منفی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف مکروہ پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات