29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکاجول نے فلم ’جوش‘ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے سے...

کاجول نے فلم ’جوش‘ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟


— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی آن اسکرین جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔

شاہ رخ خان اور کاجول نے فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ جیسی رومانوی فلموں سے لے کر فلم ’مائی نیم از خان‘ اور ’دل والے‘ جیسی جذباتی فلموں میں ساتھ کام کیا۔

فلمی شائقین ان دونوں اداکاروں کی آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔

لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایک بار کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ہدایتکار منصور خان نے 2000ء میں جب فلم’جوش‘ بنانے کا ارادہ کیا تو ان کی خواہش تھی کہ اس فلم کے مرکزی کردار ’میکس‘ کو شاہ رخ خان جبکہ ’میکس‘ کی جڑواں بہن کا کردار کاجول ادا کریں۔

اس لیے منصور خان نے کاجول کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن کاجول نے فلم کی کہانی سننے کے بعد انکار کر دیا اور کہا کہ ’میکس‘ کی جڑواں بہن کا کردار ادا کرنے کے بجائے میں ’میکس‘ کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ وہ زیادہ مضبوط اور پُرجوش ہے۔

کاجول کے انکار کے بعد منصور خان نے اس کردار کی پیشکش ایشوریہ رائے کو کی اور اُنہوں نے قبول کرلی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات