فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس پر یرغمالیوں کو رہا کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اسے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ہوا دینے کا بنیادی عنصر قرار دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس کا رملہ میں ایک اجلاس میں کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل کو غزہ میں جرائم کا ارتکاب کرنے کے بہانے فراہم کیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان میں سب سے نمایاں یرغمالیوں کو رکھنا ہے۔ ہمارے لوگ اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ کی ذمہ داریاں اور ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دے اور خود کو ایک سیاسی جماعت میں تبدیل کرے۔