31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںورلڈ اکنامک فورم کی اپنے بانی کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق

ورلڈ اکنامک فورم کی اپنے بانی کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق


تصویر سوشل میڈیا۔

ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے اپنے بانی اور سابق چیئرمین کلاوس شواب کے خلاف الزامات کی تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔

فورم کے مطابق ایک گمنام خط میں شواب اور ان کی اہلیہ ہلڈے پر مالی اور اخلاقی بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔

جس کے بعد آڈٹ اینڈ رسک کمیٹی نے آزادانہ انکوائری کی سفارش کی تھی، بورڈ آف ٹرسٹیز نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی توثیق کی۔

کلاوس شواب نے الزامات کی تردید کی ہے، تاہم انہوں نے رواں ہفتے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ شواب 55 سال تک فورم کی قیادت کرتے رہے، وہ عالمی سطح پر ڈیووس میں ہونے والی سالانہ ایلیٹ کانفرنس کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات