(زاہد چودہدی) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں16 ڈینٹل کالجوں کے 996 امیدواروں نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کا سالانہ امتحان دیا، جس میں سے
540 پاس جبکہ 447 فیل ہو گئے، اس طرح کامیابی کا تناسب 54.71 فیصد رہا، بی ڈی ایس کے سالانہ امتحان مین پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کی فاطمہ نوید نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کی آمنہ اعجاز نے دوسری پوزیشن جبکہ ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی عریضہ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی حالات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کا مطالبہ