(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔
کراچی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج رات 8 بجے شروع ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی ڈیوڈ وانر کریں گے
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ د6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
ڈیوڈ وانر کی کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دونوں ٹیموں نے اب تک مجموعی طور پر 3،3 میچ کھیلے ہیں۔
شائقین کرکٹ کے مطابق آج دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔