مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد سری نگر کے رہائشی بھارتی فوج پر برس پڑے۔
سری نگر کے رہائشی نے پہلگام حملے کو حکومت، انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے آزادانہ و تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کر ڈالا۔
رہائشی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں حملہ کیسے ہوا؟ سیکیورٹی کہاں تھی؟
رہائشی کا کہنا ہے کہ امیت شاہ مسلمانوں کے خلاف بیانات کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، یہ حملہ پرامن کشمیریوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، یہ حملہ چھتی سنگھ پورہ جیسے فالس فلیگ آپریشن کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لال گیٹ گرنیڈ حملے کی رپورٹ کہاں ہے؟ کس نے کیا تھا؟ لال گیٹ کا رہائشی ہوں، 1990ء سے سب کچھ اپنی آنکھوں سےدیکھ رہا ہوں، 1990ء میں بھی کشمیریوں نے کسی سیاح کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔