37 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک اور خطرناک کھلاڑی کو ٹیم  میں شامل...

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک اور خطرناک کھلاڑی کو ٹیم  میں شامل کر لیا



( 24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقی بلے باز رسی وین ڈر ڈیوسن اور آسٹریلوی آل راؤنڈر میٹ شارٹ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رسی وین ڈر ڈیوسن ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 10 میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم رسی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔“

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ ٹیم اس وقت شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور ہم کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔کائلی میئرز کے شامل ہونے سے سکواڈ میں واضح بہتری آئے گی اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے مثبت ثابت ہوگی.

  یہ بھی پڑھیں:کمنٹیٹر عروج ممتاز  نے  جنوبی افریقن  کرکٹر کا علاج کر ڈالا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل منیجر ریحان الحق نے کہا کہ میئرز کی شمولیت ہمارے لیے سازگار ثابت ہوگی اور ہم پی ایس ایل سیزن 10 جیتنے پر مکمل فوکس کیے ہوئے ہیں۔“

ذرائع کے مطابق کائلی میئرز جلد اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کو لاہور میں ٹیم کے چھٹے میچ سے قبل جوائن کر لیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت لیگ میں زبردست فارم میں ہے اور میئرز کی آمد ٹیم کی فتح کی راہ مزید ہموار کر سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات