32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومخاص رپورٹخاتون کی فلائی اوور سے چھلانگ لگا کرخود کشی

خاتون کی فلائی اوور سے چھلانگ لگا کرخود کشی



(24 نیوز)بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے دبیرپورہ میں آج رات ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، خاتون نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت طحہٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا تعلق ناگاباولی علاقہ سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے قریب ساڑھے 9 بجے کے بعد یہ انتہائی اقدام اُٹھایا، خاتون نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں:ساہیوال، پالتو کتے نے پولیس کو مالک کے قاتلوں تک پہنچادیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے سکندر آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ٹرین میں اکیلے سفر کرنے والی لڑکی سے نوجوان نے عصمت ریزی کی کوشش کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات