37 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبریک اپ عاشق نے محبوبہ کی مرغی اغوا کر لی

بریک اپ عاشق نے محبوبہ کی مرغی اغوا کر لی



(24 نیوز) ایک شخص کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے پالتو مرغی کو چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جس کی گرفتاری کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دیاہے۔

 یہ عجیب واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا، جب ایک عورت نے 911 پر کال کر کے رپورٹ کیا کہ اس کا سابقہ دوست اس کی پالتو مرغی جس کا نام پولی تھا، اٹھا کر لے گیا۔

کٹسپ کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق عورت نے دعویٰ کیا کہ اس کے سابقہ ساتھی نے گھر سے نکلتے وقت شور مچایا اور کہامیرے پاس پولی ہے اور پھر قریبی جنگل میں غائب ہو گیا، پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور علاقے میں تلاش شروع کر دی اس دوران پولیس کے جسمانی کیمرے کی ویڈیو سامنے آئی، جس میں افسران کثیف جنگل میں چھپے ہوئے شخص کو تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایک اور بھارتی کرکٹر کوغیرملکی گرل فرینڈ مل گئی   

آخرکار ملزم جنگل میں روتے ہوئے پولی کو اپنی بانہوں میں تھامے ہوئے پایا گیا ’میری مرغی کو تکلیف نہ دینا‘ وہ افسران سے فریاد کر رہا تھا، ایک افسر نے اسے تسلی دیتے ہوئے جواب دیا، ’فکر نہ کرو، میں تمہاری مرغی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا، بس اپنے ہاتھ دکھاؤ اور باہر آؤ۔

ملزم نے آخرکار حکام کے احکامات پر عمل کیا اور گرفتار کر لیا گیا گرفتاری سے پہلے پولیس نے اس شخص کو اجازت دی کہ وہ پولی کو محفوظ طریقے سے ایک پولیس گاڑی میں رکھے، بعد ازاں، شیرف آفس نے تصدیق کی کہ مرغی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اسے اس کے اصلی مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

اس عجیب و غریب واقعہ نے ایک طرف جہاں لوگوں کو ہنسی کا موقع دیا، وہیں یہ اس بات کا بھی گواہ ہے کہ کبھی کبھار انسانی جذبات اور رشتہ کی پیچیدگیاں ایسی ہی غیر معمولی صورتحال پیدا کر دیتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات