31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبارودی مواد کا پتا لگانیوالے چوہے کا ورلڈ ریکارڈ

بارودی مواد کا پتا لگانیوالے چوہے کا ورلڈ ریکارڈ



(24 نیوز)گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ‘رونن’ نامی چوہا اب تک سینکڑوں بارودی سرنگوں کا سراغ لگا چکا ہے۔
چوہے عام طور پر اچھی شہرت کے مالک نہیں ہوتے، لیکن ایک خاص چوہا ’رونن‘ دنیا بھر میں چوہوں کی عزت بحال کرنے میں لگا ہوا ہے، رونن کا شمار اُن چند خاص چوہوں میں ہوتا ہے جو اپنی غیر معمولی سونگھنے کی صلاحیت کی بدولت زمین میں چھپی ہوئی خطرناک بارودی سرنگوں کو تلاش کرتے ہیں اور بے گناہ لوگوں کی جانیں بچاتے ہیں۔

رونن، جس کا تعلق افریقی نسل کے دیوہیکل پاؤچڈ چوہوں سے ہے، نے حال ہی میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، اگست 2021 سے فروری 2025 تک اس ہوشیار چوہے نے کمبوڈیا کے علاقے سییم ریپ کے قریب 109 بارودی سرنگیں اور 15 دیگر خطرناک دھماکہ خیز مواد دریافت کیے یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا ہے۔

رونن کے ٹرینر ’فینی‘ نے گنیز کو بتایا کہ رونن کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ چوہے کتنا زبردست کام کر سکتے ہیں۔

کمبوڈیا ایک ایسا ملک ہے جہاں گزشتہ جنگوں کی وجہ سے زمین میں لاکھوں بارودی سرنگیں دبی ہوئی ہیں، 1979 سے اب تک وہاں ان بارودی سرنگوں کی وجہ سے 65 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، ان سرنگوں کو تلاش کرنا نہایت مشکل اور جان لیوا کام ہوتا ہے کیونکہ یہ زمین میں چھپی ہوتی ہیں اور انسانوں یا جانوروں کے گزرنے پر پھٹ جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:بنکاک میں صفائی کرنے والی لڑکی راتوں رات ماڈل بن گئی

یہی وہ کام ہے جو رونن اور اس جیسے تربیت یافتہ چوہے کرتے ہیں ان کی ناک انتہائی حساس ہوتی ہے جس کی مدد سے یہ دھماکہ خیز مواد کی بو سونگھ کر اپنے ٹرینرز کو آگاہ کر دیتے ہیں ان کا جسم ہلکا ہوتا ہے اس لیے وہ خود سرنگ کو نہیں چھیڑتے۔

رونن تنزانیہ میں پیدا ہوا اور اب اس کی عمر 5 سال ہےیہ عام چوہے کی نسبت کہیں بڑا ہے، اس کی لمبائی دو فٹ سے زیادہ اور وزن تقریباً 2.6 پاؤنڈ ہے، جو تقریباً ایک بلی جتنا ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں اس وقت بھی تقریباً 110 ملین بارودی سرنگیں 60 سے زائد ملکوں کی زمینوں میں دبی ہوئی ہیں صرف 2023 میں، ان بارودی سرنگوں کی وجہ سے 5,757 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، جن میں 37 فیصد بچے تھے تاہم تربیت یافتہ رونن کی بدولت اس مسئلے میں نہایت مدد ملی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

رونن سے پہلے ’مگاوہ‘ نامی ایک اور چوہا تھا جس نے 71 بارودی سرنگیں اور 38 خطرناک بم دریافت کیے تھے مگاوہ 2022 میں پرامن طور پر انتقال کر گیا۔

رونن کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی جانور چاہے وہ چھوٹا سا چوہا ہی کیوں نہ ہو اگر اُسے صحیح تربیت دی جائے تو اس سے بڑے بڑے کام لئے جاسکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات