23 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکویت میں رجسٹرڈ خیراتی اداروں پر آن لائن فنڈ ریزنگ پر پابندی...

کویت میں رجسٹرڈ خیراتی اداروں پر آن لائن فنڈ ریزنگ پر پابندی عائد



(ویب ڈیسک) کویت کی وزارت سماجی امور نے تمام رجسٹرڈ خیراتی اداروں اور وقف بورڈز کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی تمام الیکٹرانک فنڈ ریزنگ سرگرمیاں معطل کریں  جن میں آفیشل ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے گئے چندہ جمع کرنے کے لنکس بھی شامل ہیں۔

یہ ہدایت وزارت کے خیراتی اداروں اور اوقاف کے شعبے کی جانب سے جاری کی گئی ہے جو کہ وزیر برائے سماجی امور، خاندانی اور بچوں کے امور، ڈاکٹر امثل الحویلہ کے اختیار میں آتی ہے۔

 وزارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد خیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کو مضبوط بنانا اور عوامی مفاد کا تحفظ ہے، تمام خیراتی اداروں کے بورڈز کو فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے،وزارت نے متنبہ کیا ہے کہ ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پابندی کب تک نافذ العمل رہے گی یا آیا کوئی نیا ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   بجلی کے استعمال کو کم کرنے کیلئے نماز کا وقت کم کرنے اور مساجد پر نئی پابندی لگانے کا حکم 
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات