23 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟

14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟



(24 نیوز)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی نے ڈیبیو پر ہی 3 ریکارڈز بناڈالے۔

 گزشتہ روز جےپور میں کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، رشبھ پنت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی ٹیم محض 178 رنز بناسکی اور محض 2 رنز سے شکست  ہوئی، اس میچ میں رائلز کے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی اپنی جارحانہ کرکٹ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

انہوں نے آئی پی ایل 2025 میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے تین اہم ریکارڈز اپنے نام کیے، ویبھاو کم عمر ترین ڈیبیو کرنے والے کرکٹر بنے، اس سے قبل یہ ریکارڈ پریاس رے برمن کے پاس تھا جنہوں نے (16 سال 157 دن) کی عمر میں 2019 اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔

آئی پی ایل میں چھکا مارنے والے سب سے کم عمر بلے باز بنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ریان پراگ کے پاس تھا جنہوں نے (17 سال 161 دن) کی عمر یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

آئی پی ایل میں چوکا لگانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز بھی ویبھاو سوریاونشی کے پاس ہی رہا۔

میچ کے بعد سوریاونشی ان 10 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے جنہوں نے اپنے آئی پی ایل کریئر کا آغاز پہلی ہی گیند پر چھکے سے کیا، ان میں آندرے رسل، کارلوس بریتھویٹ اور مہیش تھیکشانا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ویبھاو سوریاونشی 20 گیندوں پر 2 چوکے، 3 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے تھے تاہم وہ ٹیم کو جیت نہیں دلواسکے۔

راجستھان رائلز نے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی کو محض 1.1 بھارتی کروڑ میں اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات