بنگلادیش میں مذہبی جماعتوں کے بااثر اتحاد نے حکومتی خواتین کمیشن کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔
یہ کمیشن نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے سخت گیر دور کے بعد اصلاحات کے لیے تشکیل دیا تھا۔
حفاظتِ اسلام کے رہنما عزیز الاسلام آبادی نے کمیشن کی جانب سے خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کے خاتمے کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’‘برابری کا تصور مغرب کا نظریہ ہے‘۔
انہوں نے مسلم فیملی لا کی جگہ یونیفارم فیملی کوڈ کی تجویز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جماعت اسلامی نے بھی ان سفارشات کو فوراً منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جماعت کے سیکریٹری جنرل میاں غلام پروار نے بیان میں کہا کہ مرد و عورت میں مساوات کی کوشش اسلامی نظریات کو مسخ کرنے کی سازش ہے۔
ادھر کمیشن کی سربراہ شیرین پروین حق نے واضح کیا کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنی سفارشات پر قائم رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو سفارشات دی ہیں وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہترین ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔