25 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیرتی سنن، رنویر سنگھ کیساتھ فرحان اختر کی ڈان 3 میں جلوہ...

کیرتی سنن، رنویر سنگھ کیساتھ فرحان اختر کی ڈان 3 میں جلوہ گر ہونے کو تیار


کیرتی سنن(فائل فوٹو)۔

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کیرتی سنن ہدایتکار و پروڈیوسر فرحان اختر کی ڈان 3 میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہوگئی ہیں اور انہوں نے اس پروجیکٹ میں شمولت کےلیے اصولی طور پر اپنی رضامندی دیدی ہے۔ 

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ پنک ولا کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والی نیشنل ایوارڈ یافتہ 34 سالہ اداکارہ کے باضابطہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں فلم سائن کرنے کا امکان ہے۔ 

فرحان اختر اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کی تخلیقی ٹیم اس فلم میں ایک تجربہ کار اداکارہ کو کاسٹ کرنے کے متمنی تھے جس کی اسکرین پر موجودگی بھی ہو اور کیرتی سنن اس کے لیے بالکل موزوں ہیں۔

میڈیا ادارے کے ذرائع کے مطابق کیرتی جلد ہی فلم سائن کرلیں گی کیونکہ ان کے پاس اسکرین پر روما کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت اور جذبہ موجود ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات