25 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومجرم و سزاناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں...

ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق



(ویب ڈیسک )خاتون کے میکے بیٹھنے کے تنازع پر راضی نامے کے دوران فائرنگ سے شوہر اور دیور جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کی علاقہ قندارو کلی میں ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی خاتون کے تنازع پر صلح کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی،تخت بھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا، با اثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات