27 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارت میں ایلون مسک کی والدہ کے گلابی لہنگے میں جلوے

بھارت میں ایلون مسک کی والدہ کے گلابی لہنگے میں جلوے


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایلون مسک کی والدہ مئی مسک ممبئی میں شاندار انداز میں دکھائی دیں، انہوں نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کے ڈیزائن کردہ گلابی لہنگے میں جلوے بکھیرے۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کی والدہ اور کینیڈین ماڈل و ڈائٹیشین مئی مسک ان دنوں بھارت کے شہر ممبئی میں موجود ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی سالگرہ ممبئی میں جوش و خروش سے منائی، اس خاص دن کے موقع پر مئی مسک نے روایتی بھارتی ملبوسات کا انتخاب کیا اور اپنے انداز سے سب کو حیران کر دیا۔

مئی مسک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے بیٹے ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ممبئی میں خوبصورت پھول بھجوائے۔ 

مئی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ممبئی میں سالگرہ کے موقع پر پھول بھیجنے کے لیے شکریہ ایلون۔

شیئر کی گئی تصاویر میں مئی مسک سبیا ساچی مکھرجی کے ڈیزائن کردہ گلابی رنگ کے روایتی لہنگے میں نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں، ان کا لباس ایک مکمل آستینوں والے بلاؤز پر مشتمل تھا جس کا بوٹ نیک لائن اور نازک شفاف ڈیزائن اسے مزید خوبصورت بنا رہا تھا، کپڑے پر باریک کڑھائی اور سنہری کام نے لباس میں مزید جاذبیت اور شاہانہ انداز شامل کر دیا۔

مئی مسک نے اس لباس کے ساتھ میچنگ کا گلابی اسکرٹ اور دوپٹہ بھی لیا تھا، جو ان کی مجموعی شخصیت میں شاندار انداز کا اضافہ کر رہا تھا۔

انہوں نے اپنے لک کو سبیا ساچی ہائی جیولری کے سنہری جھمکوں کے ساتھ مکمل کیا۔

میک اپ سے متعلق مئی مسک نے نفاست کو ترجیح دی، گلابی بلش، ہائی لائٹر، پلکوں پر مسکارا، ونگڈ آئی لائنر، براؤن اسموکی آئی شیڈو اور شوخ سرخ لپ اسٹک کے ساتھ ان کا انداز سادگی میں خوبصورتی کی بہترین مثال تھا۔

مئی مسک کا یہ دلکش اور روایتی انداز سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات